میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی میں مزیداضلاع کے قیام کی گونج

بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی میں مزیداضلاع کے قیام کی گونج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بلدیاتی انتخابات سے قبل شہر قائد میں مزید اضلاع کے قیام کی گونج ایک بار پھر سنائی دینی لگی سندھ حکومت نے شہر میں 8واں ضلع بنانے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا بورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب کر لی گئیں گلشن معمار یا گڈاپ ٹاؤن کو آئندہ چند روز میں ضلع کا درجہ دیے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرنے اورمیئر کراچی کی نشست کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی نے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اس سلسلے میں ساتوے ضلع کیماڑی کو حتمی شکل دینے کے بعد آ ٹھوے ضلع کے قیام پر کام شروع کر دیا گیاہے جبکہ حالیہ دنوں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے لیے اراضی کی تلاش بھی زور و شور سے جاری ہے۔ڈی ایچ اے سٹی بھی نئے ضلع میں شامل کیا جائے گا جبکہ نئے ضلع میں مزید پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے آئندہ دو ماہ میں شہر میں ایک اور ضلع کے وجود میں آ نے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں