میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آبی جارحیت، پاکستان میں بجلی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ

آبی جارحیت، پاکستان میں بجلی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

مقبوضہ کشمیر سے آئے دریاؤں پر قائم منصوبوں سے پاکستان 27فیصد بجلی پیدا کرتاہے
بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا تو ان منصوبوں سے بجلی پیداوارمتاثر ہو سکتی ہے ، حکام

مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں پر قائم بجلی منصوبوں سے پاکستان اپنی ضرورت کی27 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں پر پاکستان نے 9 ہزار میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی منصوبے قائم کیے ، پاکستان سالانہ تقریباً 120 ارب یونٹ بجلی بناتا ہے جس میں سے 27 فیصد بجلی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے پانی سے پیدا ہوتی ہے ۔پاکستانی حکام کے مطابق ان دریاؤں پر تربیلا، منگلا، نیلم جہلم، کیروٹ اور غازی بروتھا پن بجلی منصوبے لگے ہیں، اگر بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو ان منصوبوں سے بجلی پیداوار جزوی متاثر ہو سکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں