میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت،بھارتی بھڑک اُٹھے

آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت،بھارتی بھڑک اُٹھے

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹارز شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو تھے
کیا میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹرز ہی ملے تھے ؟بھارتیوں کی اپنی ہی کمیونٹی کے طلبا پر شدید تنقید

دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹارز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی صحافی بھڑک اٹھے ۔ ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کیلیے پاکستانی کرکٹرز ہی ملے تھے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نہ صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کیلئے تالیاں بجائیں، نعرے لگائے ، سیٹیاں بجائیں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ایونٹ میں شاہد آفریدی کو ”بوم بوم” کے نعروں کے ساتھ اسٹیج پر خوش آمدید کہا گیا اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں: ”ہو گیا بوم بوم”۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی اپنی ہی کمیونٹی کے طلبا پر شدید تنقید کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں