میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ ،شہری دہری اذیت میں مبتلا

کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ ،شہری دہری اذیت میں مبتلا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مختلف علاقوں میں 15 گھنٹے کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں۔شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش کے باعث شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔نارتھ کراچی ،فیڈرل بی ایریا لائنزایریا، کیماڑی، پنجاب کالونی، ابراہیم حیدری ، اسکیم 33 ، گلستان جوہر، ناظم آباد اور گلشن اقبال، ملیر، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی ،بلدیہ، اتحاد ٹاون،گلبہار حاجی مرید گوٹھ ، اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بھی کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔صنعتی علاقے میں بھی بجلی کی بندش سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہیں، جس سے کاروباری افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کے ستائے شہری خواتین بچے سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے دفاترسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں