میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی میں تاجر سے 40 لاکھ کی مشکوک ڈکیتی

کورنگی میں تاجر سے 40 لاکھ کی مشکوک ڈکیتی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کورنگی میں مسلح ملزمان تاجر سے 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او کورنگی امین سولنگی کے مطابق کورنگی بلال کالونی کے علاقے الطاف نگر میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان تاجر سے رقم سے بھرا ہوا تھیلہ چھین کر اپنی موٹر سائیکلیں پھینک کر فرار ہوگئے، ملزمان نے مزاحمت پر 55 سالہ رحیم بخش کو ٹانگ پر گولی مارکر زخمی کردیا ، پولیس کے مطابق مدعی ماموں بھانجے کے بیان میں تضاد ہے، زخمی نے اپنے بیان میں لکھوایا کہ وہ بینک سے 40 لاکھ روپے لیکر فیکٹری جارہا تھا کہ راستے میں واردات ہوگئی جبکہ زخمی کے بھانجے نے بتایا کہ تھیلے میں 35 لاکھ روپے تھے، پولیس نے جب متعلقہ بینک سے معلومات حاصل کیں تو کیشیئر نے بتایا زخمی رحیم بخش نے بینک سے 60 لاکھ روپے نکالے تھے۔انہوں نے کہا کہ رقم ملازمین کو تنخواہ کی مد میں دینے کیلئے نکالی گئی تھی، ایس ایچ او کے مطابق حیرت انگیز طور پر چاروں ملزمان کے پاس زیرو میٹر 125 موٹر سائیکلیں تھیں اس کے باوجود وہ اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مدعی نے مختصر راستہ ہونے کے باوجود لمبا راستہ استعمال کیا اس پر بھی واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، جائے وقوعہ پر سب سے پہلے فیکٹری کے ملازمین پہنچے تھے، ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں