میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ جنگ بندی،امریکی صدر کا تین مراحل پر مشتمل نیا منصوبہ

غزہ جنگ بندی،امریکی صدر کا تین مراحل پر مشتمل نیا منصوبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے ۔امریکی صدر کے مطابق پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے ، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔منصوبے کے تحت فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 امداد ٹرک آئیں گے ۔دوسرے مرحلے میں حماس اور اسرائیل جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔جوبائیڈن کے مطابق تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہوگی، حماس نے تجاویز کو مثبت قرار دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں