میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، کروڑوں روپے کی پراپرٹی کرایہ ادا نہ ہونے کے باوجود رینٹ پر دے دی، معاہدے کے علاوہ رینٹ کے باعث کے ڈی اے کو بھاری نقصان کا سامنا۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی کے کے ڈائریکٹر (اسٹیٹ) نے مالی سال 2017 سے مالی سال 2021 تک 71 ہزار 5 سو 51اسکوائر فٹ کی پراپرٹی بطور آفس مختلف اداروں کو رینٹ پر دی، کے ڈی اے کی املاک رینٹ کے علاوہ کرائے پر دینے کے باعث املاک کا غیر قانونی استعمال ہوا اور کے ڈی اے کو مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا، سال 2020 کے رینٹ شیڈیول کے تحت کے ڈی اے کو 15 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ، کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کے ڈی اے کی پراپرٹی معاہدے کے علاوہ ہی رینٹ پر دی گئی ،کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی نے حکومت سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، پاکستان رینجرز، سٹی ناظم کی کیمپ آفس، سندھ رزروپولیس کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ادارے کی املاک رینٹ پر دی لیکن رینٹ کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا اور رینٹ کی مد میں رقم بھی وصول نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں