میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں ٹریفک مسائل ، ڈی آئی جی اورڈپٹی کمشنرکے ایک دوسرے پرملبہ گرانے لگے

حیدرآباد میں ٹریفک مسائل ، ڈی آئی جی اورڈپٹی کمشنرکے ایک دوسرے پرملبہ گرانے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد میں ٹریفک مسائل، ڈی آئی جی نے ملبہ ڈی سی کی سربراہی میں قائم ٹریفک مینجمنٹ بورڈ پر ڈال دیا، ڈی سی کی سربراہی میں ٹریفک بورڈ موجود ہے لیکن متحرک نہیں ہے، پیر محمد شاہ، ٹریفک مینجمنٹ بورڈ متحرک ہے اور ریگیولر میٹنگس ہوتی ہیں، پولیس کا بیشتر مسائل پر غیر سنجیدہ رویہ اور احکامات پر عملدرآمد میں عدم دلچسپی ہے، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ٹریفک مسائل کا ملبہ ڈی آئی جی حیدرآباد نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی سربراہی میں قائم ٹریفک بورڈ پر ڈال دیا ہے، پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹریفک بورڈ موجود ہے جس میں شہری اور تاجر شامل ہیں، بورڈ موجود تو ہے لیکن متحرک نہیں ہے، بورڈ کو دیکھنے کی ضرورت ہے، وہ آرڈر تو کردینگے لیکن اسے دیکھے گا کون، ڈی آئی جی نے کہا کہ بورڈ کی ماہانہ میٹنگ ہونی چاہیے اور اس حوالے سے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا بھی ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے ڈی آئی جی حیدرآباد کے بیان کو رد کرتے ہوئے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ ٹریفک مینجمینٹ بورڈ متحرک ہے اور ریگیولر میٹنگز ہوتی ہیں، پولیس کا رویہ بیشتر مسائل پر غیر سنجیدہ ہے اور پولیس کی اکثر آرڈر پر عملدرآمد پر عدم دلچسپی ہے جس کے باعث مسائل ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں