میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنے آقائوں کوخوش کرنے کیلئے بعض لوگ ایجنسیوں پرتنقیدکررہے ہیں،شیخ رشید

اپنے آقائوں کوخوش کرنے کیلئے بعض لوگ ایجنسیوں پرتنقیدکررہے ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں صرف دو پارٹیاں ہیں ،تمام جماعتیں صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، اس کی کوئی حقیقت باقی نہیں رہی،سعودی عرب 30 لاکھ میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کریگا،صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں،بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے، معاملہ پر بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے،نادرا میں تکنیکی بنیادوں پر جدید تبدیلی ضروری ہے،سعودی عرب میں ویکسینیشن کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم ہے جس پر جلد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں،بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے،نادرا، ایف آئی اے اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک نشاندہی ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے واقعات پر ملک کے انتہائی اہم ادارے پر الزامات لگاتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے نجی نیوز چینل جیو پر تجزیہ کار اور اینکر حامد میر کے پروگرام کو بند نہیں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں گزشتہ کئی برس سے ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایک پالیسی ہونی چاہیے جس کی بنیاد پر ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں