میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے اپنی پہلی کورونا ویکسین پاک ویک متعارف کروادی

پاکستان نے اپنی پہلی کورونا ویکسین پاک ویک متعارف کروادی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان نے اپنی پہلی کورونا ویکسین پاک ویک متعارف کروادی۔ پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی انسداد کورونا ویکسین کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، چینی سفیر اور سربراہ این آئی ایچ شریک ہوئے۔وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاک ویک پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے، پاک ویک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار اور پیک کی گئی ہے، پاک ویک چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے اور یہ ویکسین چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سائنو ویک پہلی ویکسین تھی جس کے تھرڈ لیول ٹرائل میں پاکستان نے حصہ تھا، پاکستان نے ابھی تک پاک کی ویک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد خوراکیں تیار کی ہیں، این آئی ایچ میں لگا ویکسین پلانٹ ماہانہ 30 لاکھ ویکسین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک ویک لانچنگ تقریب سے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے، قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں علم میں اضافہ ہوتا ہے اور اس علم کو لوگوں کی بہتری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، آج کا قدم اسی حصے کی ایک کڑی ہے، قوم کو ویکسین تیار کرنے والی ٹیم پر فخر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے آنکھوں کے سامنے چند ماہ میں بڑا انقلاب آیا، حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت بنیادی چیزیں ہیں، اس وقت دنیا میں پہلی ڈیمانڈ کورونا ویکسین ہے، پاکستان میں چینی ویکسین کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا کے لیے چیلنج تھا، اللہ کا شکر پاکستان کے حالات کافی بہتر رہے، ایمرجنسی میں این سی او سی نے اہم کام کیا، کورونا میں ہسپتالوں کی صورتحال میں کچھ فوری بہتری لائی، کورونا کی پہلی لہر کی نسبت تیسری لہر میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں