بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس لینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
اب خواتین کے لیے سجنا سنورنا مشکل ہو جائے گا، خواتین کا بیوٹی پارلر جانا ان کے شوہروں کی جیب پر بھاری پڑے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق کراچی میں انکم ٹیکس نہ دینے والے 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ 500 بیوٹی پارلرز لاکھوں روپے کما کر اپنی کمائی سے کوئی ٹیکس نہیں دے رہے ۔ایف بی آر کی جانب سے غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔