جی -20ممالک سکھوں کے علیحدہ وطن کے مطالبے کی حمایت کریں، سکھس فار جسٹس
شیئر کریں
سکھوں کی نمائندہ تنظیم ”سکھس فار جسٹس ” نے G-20ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکھوں کے خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے بھارت میں اپنے لیے ایک الگ وطن کے حصول کے انکے مطالبے کی حمایت کریں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ خالصتان کے قیام کی مہم کی قیادت کرنے والی تنظیم ”سکھس فار جسٹس ” نے نئی میں G-20ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد انکو لکھے گئے ایک کھلے مراسلے میں کیا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ بھارتی آئین کے مطابق بھارت ایک ملک نہیں بلکہ ریاستوں کا ایک اتحاد ہے اور اسکی توثیق ریاستوں کے عوام کی مسلسل خواہش پر ہے ۔ تنظیم نے کہا کہ سکھ جو پنجاب کی ریاست میں اکثریت میں ہیں 1948سے اپنے لیے الگ وطن ”خالصتان ”کے قیام کامطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت انکی پرامن تحریک کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ سکھس فار جسٹس نے G-20ملکوں پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے خالصتان ریفرنڈم کے خلاف تشدد کے استعمال کا نوٹس لیں۔