میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر محکمہ ٹریڈ لائسنس ڈسٹرکٹ ایسٹ اعجاز شیخ بے قابو

ڈائریکٹر محکمہ ٹریڈ لائسنس ڈسٹرکٹ ایسٹ اعجاز شیخ بے قابو

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے زیر سایہ سیاسی مافیا کے پیرول زدہ افسران نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ لیا، طاقتور بااثر سیاسی و سرکاری مافیا نے مال کے حصول کیلئے طاقتور سیٹوں، عہدوں پر براجمان افسران کو اوقات میں رہنے کی وارننگ الرٹ جاری کردی۔ڈائریکٹر محکمہ ٹریڈ لائسنس ڈسٹرکٹ ایسٹ اعجاز شیخ بے قابو، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مین انتظامی سیٹ اپ کو دھچکا، محکمہ ٹریڈ لائسنس شرقی کے بے لگام افسر اعجاز شیخ نے شیخیاں بکھیرتے ہوئے میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کو اپنی حدود میں رہنے کی دھمکی دیدی۔ادھر انتہائی باوثوق اندرونی ادارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک نے اپنے ریاستی عہدے فرائض منصبی و اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ ٹریڈ لائسنس کے ایک معمولی انسپکٹر محمد خالد کو معطل کیا تو طاقتور و با اثر ڈائریکٹر محکمہ ٹریڈ لائسنس اعجاز شیخ نے میونسپل کمشنر سے الجھتے ہوئے شعیب ملک کو دن میں تارے دکھا دیے اور معطل شدہ انسپکٹر کو دوسرے ہی دن بحالی کی سند تھما دی۔ مذکورہ عمل ایک جانب ادارتی اختیارات اور عملدرآمد میں رکاوٹ اور چیلینج بن گیا ہے تو دوسری جانب ایم سی کے اختیارات اور استعمال پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ تیسرا پہلو سیاسی دباؤ اور چوتھا پہلو ادارتی نظم ونسق کی تباہی و بربادی سے مشروط ہے، اسکے علاوہ قانون شکنوں کیلئے باعث حوصلہ و تقویت کیساتھ قانون شکنوں اور لوٹ مار رشوت خوری کے مرتکب نام نہاد شرفا کیلئے نئی زندگی،لائف لائن کی فراہمی کے مترادف عمل ہے۔ ملنے والی مزید اطلاعات کے مطابق میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے ٹریڈ لائسنس کے بے تاج بادشاہ و بازیگر کے فرنٹ مین کھلاڑیوں کو اپنے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کال کرکے بلوایا تو بھی ٹریڈ لائسنس کے نام پر لوٹ مار کرنے والے راشی کرپٹ ڈائریکٹر کو برا لگ گیا اور اس پر بھی انکے اورشعیب احمد ملک نے اپنے ریاستی عہدے فرائض منصبی و اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ ٹریڈ لائسنس کے ایک معمولی انسپکٹر محمد خالد کو معطل کیا تو طاقتور و با اثر ڈائریکٹر محکمہ ٹریڈ لائسنس اعجاز شیخ نے میونسپل کمشنر سے الجھتے ہوئے شعیب ملک کو دن میں تارے دکھا دیے اور معطل شدہ انسپکٹر کو دوسرے ہی دن بحالی کی سند تھما دی۔ مذکورہ عمل ایک جانب ادارتی اختیارات اور عملدرآمد میں رکاوٹ اور چیلینج بن گیا ہے تو دوسری جا ایم سی کے درمیان تناؤ پیدا ہوا، جبکہ ذرائع کہتے ہیں کہ رسہ کشی کا عمل جاری ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں