ریٹائرڈ قمر باجوہ و فیملی کی ٹیکس تفصیلات افشاء کرنے پر ایف بی آر کے دو افسران معطل
شیئر کریں
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خاندان سے متعلق ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا معاملہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سابق آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے میں ملوث دو افسران کو معطل کر دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس کے ڈپٹی کمشنر عاطف نواز وڑائچ اور ظہور احمد کو چار ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے، انہیں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے حکم پر بے ضابطگی پر معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسران پر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور اہلخانہ کی ڈکلیئرڈ ٹیکس معلومات لیک کرنے کا الزام ہے، قانون کے مطابق ٹیکس دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھنا ایف بی آر کے عملے کی ذمہ داری ہے۔ اس سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس معلومات لیک کرنے کا سخت نوٹس لیا تھا اور ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔