میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا وقت پوراہوگیا ،شہبازشریف

عمران خان کا وقت پوراہوگیا ،شہبازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مایوس نہ ہوں یہ سیاہ رات ختم ہونے والی ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں ہم ملکر اس مہنگائی اور حکومت کو مار بھگائیں گے، اگر اﷲ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد خوشحالی کا وقت لوٹ آئے گا ۔ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں جب آپ اہل علاقہ پر مصیبت آئی تو میں اور نواز شریف قدم بقدم آپ کے ساتھ تھے ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا۔آج یوریا کی قیمت ہمارے دور سے دگنی ہے ہم نے دانش سکول بنائے جہاںمفت تعلیم دی جاتی ہے۔ہم نے غریب کسانوں میں اربوں روپے تقسیم کیے بیج اور ادویات مفت دیں کسانوں کو نئے گھر دیئے شمسی توانائی فراہم کی۔ڈیرہ غازی خان میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں نواز شریف نے بنائیں۔ نواز شریف کے دور میں لیپ ٹاپ اور سستی کھادیں ملیں۔آج کھاد کی قیمت 2400 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ عمران خان آپ کا وقت پورا ہو چکا ہے سوا تین سال میں آپ نے ملک کا برا حال کر دیا ہے، عمران خان کہتا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے گرجائے تو حکومت اور وزیراعظم چور ہوتا ہے کون کہتا تھا کہ جب ہسپتالوں میں دوا نہ ملے اور مہنگائی ہو جائے تو حکومت اور وزیراعظم چور ہوتا ہے۔یہ شخص یہ باتیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتا تھا۔ٹرانسپرنسی رپورٹ میں واضح ہے کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن بہت زیادہ ہے جنوبی پنجاب کے لوگو مایوس نہ ہو اچھے وقت آنے والے ہیں اگر موقع ملا تو جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب کو سنٹرل پنجاب سے بہتر نہ کروں تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی حکومت نے اجیرن کر دی ہے مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے عمران خان نے 15 ہزار ارب کے قرضے لیے اس نے کونسا کام کیا ہے نواز شریف کے دور میں چینی 50روپے تھی اور آج 120روپے کلو ہے، آٹا 35 روپے سے 85 روپے فی کلو ہو گیا ہے، اگر عمران خان رہا تو جلد چینی 420 روپے ہو گی۔دوائیاں چار گنا مہنگی ہوگئیں بجلی اور گیس کے بل عوام پر بم بن کر گر رہے ہیں آج عوام دوہائیاں دے رہی ہے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جو قائد اعظم نے بنایا تھا ہر روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس عمران خان نے لوگوں کی جیبوں کوخالی کر دیا ہے میں آج آپ کو بتانے آیا ہوںیہ سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اب آپ اٹھو اور مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں باہر نکلو ۔اگر اﷲ تعالیٰ کو منظور ہوا تو ہم ملکر اس مہنگائی اور ظالم حکومت کیخلاف نکلیں گے اور اس ظالم حکومت کو مار بھگائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں