میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ۔ کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ۔ پاکستان ریلوے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیزگام میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی۔ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن نے دفعہ 126 ، 427 اور 436 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ صبح پیش آئے حادثے میں74 افراد جاں بحق اور 82 زخمی ہوگئے تھے ۔حادثے میں زخمی ہونیوالے 17افراد کو اس وقت شیخ زید ہسپتا ل میں طبی امداد دی جارہی ہے ، جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے ۔ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتا ل میں 12، لیاقت پور ہسپتا ل میں 4 اور ملتان کے نشتر ہسپتا ل میں 5اور برن یونٹ میں 4زخمی زیر علاج ہیں۔رحیم یارخان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے سترہ افراد کی شناخت ہوچکی ہے ، شناخت کے بعدان کی متیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ہیں۔ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 58 افراد ایسے بھی ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا کیمطابق فرانزک لیب کی ٹیم نے لاشوں کے نمونے لے لیے ہیں اور ممکنہ لواحقین سے میچ کیے جائیں گے ۔لاشوں کو کول سینٹر میں ٹیگ نمبر لگا کر رکھا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں