میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج ویڈیو کیس،گرفتار ملزمان کو بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کا انکشاف

جج ویڈیو کیس،گرفتار ملزمان کو بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، تین گرفتار ملزمان کو بری کرانے کے لئے جج کو سفارش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔خاتون جج نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو رپورٹ کر دیا، کیس کی سماعت سے انکار کرنے والی سول جج شائستہ کنڈی کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شائستہ کنڈی کو جج ویڈیو کیس میں فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا، سول جج شائستہ کنڈی نے اپروچ کیے جانے پر کیس سننے سے معذرت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جج کے کنڈکٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔جج وڈیو کیس کے تین ملزمان پولیس رپورٹ پر اسی روز دوسری عدالت سے ڈسچارج ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں