بھارتی گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات،ہندوئوں اورمسلمانوں میں جھڑپیں
شیئر کریں
جھڑپیں مانڈوی میں ہندوئوں کے مذہبی جلوس کے دوران مسلمانوں کے گھروں ،مساجدپرحملوں کے بعد شروع ہوئیں
ہندوئوں کے پتھرائوسے کوئی زخمی نہیں ہوا، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی،تیرہ افرادگرفتار
ودودرا(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں ہندوئوں کے ایک جلوس کے دوران ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جھڑپیں پیر کی رات فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے مانڈوی میں پانی گیٹ دروازہ کے مقام پر ہندوئوں کے مذہبی جلوس کے دوران مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر حملے کے بعد شروع ہوئیں۔ جلوس کے شرکاء نے مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر پتھرائوکیا۔ پتھرائو سے ایک مسجد کی کھڑکی ٹوٹ گئی۔پولیس نے جھڑپوں کے بعد اب تک 13افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پتھرائوسے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔