میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر تمام تر  سرگرمیاں ترک کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر تمام تر سرگرمیاں ترک کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ : شعیب مختار) دریائے سندھ میں جاری انڈس ڈولفن کی تحقیق سے متعلق تمام تر سرگرمیاں ترک کرنے کے بعد محرم کا مہینہ کراچی میں گزارنے کے لیے بھٹو خاندان کے سیاسی چشم و چراغ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ستر کلفٹن پہنچ گئے آئندہ چند روز میں فاطمہ بھٹو بھی پاکستان آئیں گیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو کے فرزند کراچی میں موجود اپنے گھر ستر کلفٹن میں رہائش پذیر ہیں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر گزشتہ کئی سالوں سے محرم الحرام کا مہینہ لاڑکانہ میں گزارتے تھے رواں سال وہ پہلی مرتبہ کراچی میں محرم کے اختتام تک مستقل رہائش اختیار کرنے کے لیے آئے ہیں ۔حالیہ دنوں ان کی جانب سے ستر کلفٹن میں جلد مجالس کا آغاز کرانے سے متعلق بھی مشاورت شروع جاری ہے ممکنہ طور پر چند روز میں فاطمہ بھٹو اور غنویٰ بھٹو کی بھی کراچی آمد متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں