میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم طاقتورمافیاکا کچھ نہیں بگاڑ سکا ،شیخ رشید

وزیراعظم طاقتورمافیاکا کچھ نہیں بگاڑ سکا ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی مافیاکا کچھ نہیں بگاڑ سکا، مافیابہت طاقتورہے،مافیا کا ہم پہلے کچھ نہیں بگاڑ سکے اور نہ آئندہ کچھ بگاڑ سکیں گے،وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں اللہ اس کو ضرور کامیابی دے گا،لوگوں نے عمران خان کو اس نعرے پر ووٹ دیا کہ میں لوگوں کا احتساب کرکے ان سے مال نکالوں گا مگراس کا نتیجہ نہیں ملا، کوئی مائنس ون نہیں ہے پارٹی کا نام عمران خان اور عمران خان کا نام پی ٹی آئی ہے، جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا ، سیاستدانوںمولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ کرگئے اب مولاناان سے ہاتھ کرنے کی امید لگائے بیٹھا ہے ،پہلی مولوی سیاسی جلسوں میںتقریرکرتے تھے اب سیاستدان مولویوں کے جلسوں میں تقریر کرتے ہیں،مجھے امید ہے شہباز شریف درمیانی راہ نکالے گا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہاکہ کورونا سے میری طبیعت بہت خراب ہوچکی تھی ، موت کو ہاتھ لگا کر آیا ہوں قوم کا شکریہ اداکرتا ہوں جس نے میری صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کا خصوصی طورپر مشکور ہوں جنہوںنے ملٹری ہسپتال میں میرے علاج کا بندوبست کیا ۔ آرمی چیف میرے علاج سے متعلق معلوم کرتے رہے۔ میری طبیعت بہت خراب ہوچکی تھی اللہ تعالیٰ نے ایک نئی زندگی عطا کی ہے۔ میں 14 مرتبہ وزیر رہا ہوں مجھے علاج کیلئے ایک ٹیکہ نہیں مل رہا تھا اگر مجھے بروقت دوا نہیں مل سکی تو عام آدمی کی کیا صورتحال ہوگی این ڈی ایم اے کا مشکور ہوں جنہوں نے ادویات کا بندوبست کیا۔ شیخ رشید نے کہاکہ غریب آدمی کبھی غلط نہیں ہوتا اس جھوٹے مکار، منافق،منکر عیار مافیا کا ہم پہلے کچھ نہیں بگاڑ سکے اور نہ آئندہ کچھ بگاڑ سکیں گے۔ اگر عمران خان جیسا آدمی اس مافیا کا کچھ نہیں بگاڑ سکا تو آئندہ کو بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا میں 40-50 سال سے اس مافیا سے شکست کھا گیا ہوں دعا ہے اللہ تعالیٰ عمران خان کو کامیابی دے۔ مافیا بہت طاقتور ہے ۔ وزیراعظم کی نیت بھی ٹھیک ہے اور کام بھی ٹھیک کررہا لیکن مافیا کو کنٹرول نہیں کرسکے جب پٹرول سستا ہوا تو پٹرول پمپوں پر دستیاب نہیں تھا جب مہنگا ہوا تو پٹرول بھی آگیا مافیا بہت منظم ہے یہ چیز خرید کر ذخیرہ کرلیتا ہے۔ عدلیہ نے ایک ایسا فیصلہ دیا ہے جس نے مجھے خرید لیا جس میں چیف جسٹس نے کہاکہ 120 ججز بنا دیں جو 120 دن میں کیسز کا فیصلہ کردیں اس ملک کا واحد حل یہی ہے ورنہ اس ملک کی جمہوریت بھی خطرے میں ہے اور حکومتیں بھی خطرے میں ہیں۔ لوگوں نے عمران خان کو اس نعرے پر ووٹ دیا کہ میں چوروں سے مال نکالوں گا احتساب کروں گا اس کا نتیجہ ابھی لوگوں کو نہیں مل رہا ابھی تک مہنگائی ختم نہیں ہوسکی ہے۔ عمران خان ایک دیانتدار آدمی ہے اگر وہ ان کا کچھ نہ بگاڑ سکا تو پھر کوئی دوسرا ان کا کبھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ عمرا ن خان کے علاوہ تحریک انصاف میں کوئی مائنس ون نہیں ہے۔ عمران خان کے علاوہ میں تو کسی کوووٹ نہیں دوں گا پارٹی کا نام عمران خان ہے اور تحریک انصاف عمران خان کی وجہ سے ہی ہے۔ مجھ سمیت اگر کسی نے بھی ووٹ لئے ہیں تو عمران خان کی سپورٹ سے لئے ہیں اس میں ایسے لوگ بھی ہیں جو عمران خان کے علاوہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔ جمہوریت کی کامیابی چیف جسٹس کے فیصلے سے ہی ممکن ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوچکا ہے چھوٹی موٹی سزائیں سیاستدانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاستدانوں نے ہاتھ کیا ہے۔ اب فضل الرحمن ان سے ہاتھ کرنے کی امید لگائے بیٹھا ہے ۔ پہلی دفعہ میں نے سیاستدان دیکھے ہیں جو مولویوں کے دھرنے میں جاکر خطاب کرتے ہیں ورنہ مولوی ہی ہمیشہ سیاستدانوں کے جلسے میں آکر خطاب کرتے تھے۔ مجھے امید ہے شہباز شریف درمیانی راہ نکالے گا۔ میرا نہیں خیال مولانا فضل الرحمن اس دفعہ دھرنا دیں گے۔ اس دفعہ دھرنے کی سیاست نہیں ہوگی اگر شہباز شریف واقعتاً ان کیلئے باہر نکلنا چاہتا ہے تو یہ اس کی سیاسی موت ہوگی ۔ شیخ رشید نے کہاکہ اس نیب میں اب کوئی ترمیم نہیں ہوگی ۔ 10 بندے ایسے ہیں جن پر نیب میں ریفرنس ہیں اور وہ نیب آرڈیننس میں ترمیم لارہے ہیں اس سے نیب کا ادارہ بالکل تباہ ہو جائے گا۔ میں نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ میں اس معاملے میں آپ کے ساتھ ہیں ہوں اب ترمیم ہوا میں گئی کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں