جنگلات سے سیاسی وسرکاری شخصیات کواربوں کی کمائی
شیئر کریں
محکمہ جنگلات سندھ، مٹیاری میں سرکاری جنگلات سے اربوں روپے کی کمائی، ڈپٹی رینج آفیسر میر حسن شاہ نے سرکاری جنگلات کی تباہی کردی، کروڑوں روپے کے اثاثے بھی بنا لئے، محکمہ کارروائی کرنے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع میں موجود سرکاری جنگلات سے اربوں روپے کی کمائی کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق بااثر سیاسی شخصیت اور سسٹم کے آشیرباد سے مٹیاری ضلع میں ڈپٹی رینج آفیسر کے عہدے پر موجود میر حسن شاہ نے سرکاری جنگلات کی تباہی کردی ہے، میر حسن شاہ نچلی گریڈ میں بھرتی ہوا اور غیرقانونی ترقیاں حاصل کرتا ڈپٹی رینجر کے عھدے پر پہنچا، میر حسن شاہ کو کرپشن اور سرکاری جنگلات کی زمین بیچنے کے الزام میں کئی بار معطل بھی کیا گیا تاہم وہ دوبارہ عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاہے، ذرائع کے مطابق میرحسن شاہ سرکاری جنگلات کی زمینوں کو نجی افراد کو کروڑوں روپے میں فروخت کرتا ہے جبکہ ماہانہ کروڑوں روپے کے درختوں کی چوری بھی میر حسن شاہ سسٹم کا اہم حصہ ہے، میرحسن شاہ کی سرپرستی میں نجی افراد پر مشتمل ایک ٹیم موجود ہے جو سرکاری جنگلات کی زمین خرید و فروخت اور درختوں کی کٹائی و فروخت کرتی ہے، ذرائع کے مطابق میر حسن شاہ کے سسٹم میں مٹیاری پولیس کا بھی اہم کردار ہے جبکہ پئسے نہ دینے والے صدیوں سے مقیم مقامی افراد پر جھوٹے مقدمے دائر کرکے انہیں حراسان کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق میر حسن شاہ کی مدعیت میں سینکڑوں جعلی مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق میر حسن شاہ نے کچھ ہی عرصے میں کروڑوں روپے کے اثاثاجات بھی بنائے ہیں جن کی تفصیل آئندہ شامل اشاعت کی جائیگی، واضع رہے کہ مٹیاری ضلع میں موجود سرکاری جنگلات میں موجود قیمتی درختوں کی چوری کے باعث جنگل مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔