میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پکنک پر جانے والی تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ ،7افراد جاں بحق

کراچی میں پکنک پر جانے والی تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ ،7افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق پکنک منانے کیلئے ہاکس بے جانے والے افراد کی کوسٹر کو کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔جاں بحق ہونے والے ہونے میں 3 خواتین اور 4بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار، 4 سالہ زینت دختر حیات، 6 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 40 سالہ صغرا زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد شامل ہیں۔ریسکیو اہکاروں کے مطابق 40سالہ ایک خاتون کی شناخت کا مرحلہ جاری ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کی شکار کوسٹر میں فیملی موجود تھی، فیملی کے افراد ہاکس بے پکنک منانے جا رہے تھے ، ایک ٹرالر یو ٹرن لے رہا تھا کوسٹر ڈرائیور تیزرفتاری سے آرہا تھا، ٹرالر کو دیکھ کر کوسٹر ڈرائیور نے گاڑی دوسری جانب موڑی جو فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے قریب کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹرالرکا ڈرائیورفرارہو گیا، ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔عینی شاہد کے مطابق تمام متاثرین عزیزآباد بنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ہیں اور ان کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے ، بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی، حادثہ ٹریلر کے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا، تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرائی تھی۔ بعدازاں سات جاں بحق افراد کی میتوں کو سول اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔ چودہ زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے ، کچھ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد گھرروانہ کردیا، کچھ زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ماڑی پور روڈ حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ ہوا ہے ۔ انھوں نے سول اسپتال، ٹراما سینٹر اور جناح اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس سے ماڑی پور ٹریفک حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ ایسے ڈرائیورز کا لائسنس منسوخ کیا جائے جو مصروف شاہراہوں پر بھی تیز رفتاری کرتے ہیں، اس تیزرفتاری نے آج معصوم بچوں کے ساتھ ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے ۔ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ماڑی پور بس حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں