اعجاز جکھرانی کی درخواست پر نیب،وفاقی حکومت سے جواب طلب
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر نیب،وفاقی حکومت و دیگر کو 9 جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ اعجاز جکھرانی کا نام سیاسی دشمنی اور بد نیتی کی بنا پرای سی ایل میں ڈالا گیا،عدلیہ کے مطابق انکوائری کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا، اعجاز جکھرانی کو 8 جولائی کو بیرون ملک جانا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالاجائے ،سندھ ہائیکورٹ نے نیب،وفاقی حکومت و دیگر کو 9 جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ اعجازجکھرانی کا نام جعلی بینک اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی و دیگر انکوائریز میں شامل ہے ۔