میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیواسٹاک سندھ میں اربوں روپے کی ہیرپھیر

محکمہ لائیواسٹاک سندھ میں اربوں روپے کی ہیرپھیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

آڈیٹرجنرل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں محکمہ لائیواسٹاک سندھ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے مالی سال دو ہزار اکیس۔بائیس میں لائیو اسٹاک سندھ نے مبینہ طور پر دو ارب انسٹھ کروڑ ننانوے لاکھ ستتر ہزار روپے کی خرد برد کی گئی۔۔۔ جانوروں کی ادویات اور ویکسین سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے جعلی بلز بنائے گئےآڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 میں لائیو اسٹاک سندھ نے 8 ارب 26 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار روپے خرچ کئے جس میں سے 2 ارب 59 کروڑ 99 لاکھ 77 ہزار کی خرد برد کی گئی،رپورٹ کے مطابق جانوروں کی ادویات اور ویکسین سمیت دیگر چیزوں کی خریداری کے جعلی بل بنائے،چارہ موٹرسائیکل، ڈیپ فریزر، مرغیاں ایئرکنڈیشن اور دیگر چیزیں خریدنے کے بھی جعلی بل بنائے محکہ لائیواسٹاک نے ایک ہی سامان کی خریداری دو بار دکھائی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں