میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی پہلوانوں کا انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا پلان

بھارتی پہلوانوں کا انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا پلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتجاج کرنے والے بھارتی ایلیٹ پہلوانوں نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا پلان بنا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب پہلوانوں کی جانب سے مظاہرے کی اجازت مانگی جائے گی تو انہیں کوئی اور جگہ تجویز کی جائے گی۔دوسری جانب ریسلنگ کی عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے ریسلرز کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا، عالمی ریسلنگ باڈی نے ریسلرز کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔عالمی باڈی نے فیڈریشن کے صدر کے خلاف تحقیقات کو سامنے نہ لانے پر بھی تنقید کی ہے۔یو ڈبلیو ڈبلیو نے کہا ہے کہ 45روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں