میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبے کا انکشاف ایس بی سی اے نے آنکھیں بند کر لیں

قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبے کا انکشاف ایس بی سی اے نے آنکھیں بند کر لیں

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبے کا انکشاف، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے آنکھیں بند کر لیں، العباس ہائوسنگ اسکیم میں نیکسز نامی منصوبے کا آغاز کیا گیا، 30 مارچ کو ایس بی سی اے نے تعمیرات منہدم کرنے کا لیٹر جاری کیا لیکن کارروائی نہیں کی، آصف میمن نامی بلڈرز پر سرکاری زمینوں پر غیرقانونی منصوبوں کے الزامات، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں غیرقانونی رہائشی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق آصف میمن نامی بلڈرز نے العباس ہائوسنگ اسکیم میں جعلسازی کرکے رہائشی پلاٹ ک کمرشل دکھا کر پلاٹ نمبر 18 پر تعمیراتی منصوبے تعمیر کرنا شروع کیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن نے غیرقانونی منصوبے کے خلاف کارروائی کیلئے 30 مارچ کو ایس ایس پی حیدرآباد کو پولیس کی مدد کے لیے لیٹر لکھا تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھاری رقم لیکر غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسکیم کے رہائشیوں نے بھی تحریری طور شکایت داخل کی ہیں، آصف میمن نامی بلڈر پر پہلے بھی غیرقانونی منصوبوں اور سرکاری زمینوں پر جعلسازی کے ذریعے رد و بدل کرکے منصوبے بنانے کے الزامات ہیں تاہم ایس بی سی اے کارروائی سے گریزاں ہے..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں