میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بحران سنگین، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا

بجلی بحران سنگین، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں بجلی کا سنگین بحران جاری ، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹے تک پہنچ گیا۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ 21 ہزار میگاواٹ ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 700میگاواٹ ہے، جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال 750میگا واٹ ہوگیا ہے، لاہور میں 6سے 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ دوسری جانب لاہور کے دیہی علاقوں میں 12 سے 15گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا، پانی کی قلت پیدا ہو گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں