نائن زیروکے اطراف میں آفاق احمد کے حق میں وال چاکنگ
شیئر کریں
( رپورٹ : شعیب مختار )کراچی کے تاجر وںکو نیا مسیحا مل گیا عزیز آ باد کے مختلف علاقوں میں تاجروں کی جانب سے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی نائن زیرواور عزیز آ باد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی وال چاکنگ شہرقائد میں سیاسی کشیدگی کا باعث بن گئی حساس ادارے ایک بار پھر متحرک ہو گئے علاقے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عزیز آ باد کے مختلف علاقوں میں مہاجر قومی موئومنٹ کے سربراہ کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے جس میں ’’آفاق بھائی قدم بڑھائیں تاجر برادری آ پ کے ساتھ ہے ‘‘ کے نعرے آویزاں کیے گئے ہیں ۔رات کے آخری پہر کی جانے والی وال چاکنگ نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جبکہ متحدہ پاکستان اور متحدہ لندن کے سیاسی گڑھ میں کی جانے والی چاکنگ کو سیاسی محاذ آرائی کا شاخسانہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں حساس اداروں نے ایک بار پھر مورچے سنبھال لیے ہیںجبکہ وال چاکنگ کے ذریعے سیاسی کشیدگی کو جنم دینے کی کوششیں کرنے والوںکیخلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے تمام تر امور سے متعلق ایک خفیہ پلان بھی تیار کیا گیا ہے ، جس کے تحت آئندہ آ نے والے دنوں میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش ِ نظرعزیز آ باد اور نائن زیرو کے اطراف وال چاکنگ کرنے والوں کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چندروزسے مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ کی جانب سے تاجروں کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ کی صوبائی حکمران جماعت پارٹی سمیت متعلقہ ادارے تشویش میں مبتلاہیں۔