میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لیبر میں مریضوں کے نام پر کروڑوں روپے کا چونا

محکمہ لیبر میں مریضوں کے نام پر کروڑوں روپے کا چونا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ لیبر کے ماتحت محنت کشوں کے ادارے سیسی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ایک سال سے نہیںہو سکا ، ممبران نے وزیر محنت کو لیٹر ارسال کرکے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ، رواں مالی سال کی بجٹ۔ گاڑیوں کی تعداد اور کڈنی سینٹر میں 2 کروڑ روپے کے اخراجات کے تفصیلات پیش کرنے کی درخواست۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق سیسی گورننگ باڈی کے ممبران عبدالواحد شورو۔ انجینئر ایم اے جبار۔ محمد خان ابڑو۔ خالد بلوچ۔ محمد دانش خان۔ مختار اعوان نے وزیر محنت شاد عبدالسلام تھیم نے ارسال کر کے مطالبہ کیا ہے کہ گورننگ باڈی کی سب کمیٹیز قائم کر کے گریڈ 19 سے 20 میں کیے گئے غیر قانونی پروموشن کا جائزہ لیا جائے۔ سیسی کی رواں مالی سال کی بجٹ پیش کی جائے اور اخراجات کے تفصیل فراہم کی جائیں۔ سیسی کے اسپتالوں کے لیے ادویات ۔ طبی کی خریداری کے تفصیلات سیپرا قوانین کے ساتھ پیش کیے جائیں۔ سیسی کے ملازمین کو تنخواہ یا اعزازی کی مد میں ادا کی گئی رقم کے تفصیلات پیش کی جائیں اور بتایا جائے کہ ملازمین کی کوئی کمی نہیں تو اضافی ادائیگی کیوں کی گئی۔ سیسی کڈنی سینٹر کی او پی ڈی میں روزانہ 25 سے مریض آتے ہیں تو 2 کروڑ روپے کیسے خرچ ہو گئے۔ سیسی کی کل کتنی گاڑیاں ہیں اور پیٹرول کی مد میں ہر ماہ کتنا بجٹ خرچ ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں