میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288روپے 49پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں