میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزراء کی شمولیت کی تجویز زیر غور نہیں،مرتضیٰ وہاب

سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزراء کی شمولیت کی تجویز زیر غور نہیں،مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزراء کی شمولیت کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، نہ ہی سندھ کابینہ میں کوئی ردو بدل کیا جارہا ہے، مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے، ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے ریاست مدینہ والوں نے اس مقدس جگہ کو استعمال کیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کے سر شرم سے جھک گئے، ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے جس نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے، ابراہیم حیدری کے علاقے میں عمر کالونی روڈ اور ملحقہ سڑکوں کی تعمیر اور فٹ بال گرائونڈ اور اسٹیڈیم کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو سہولت ملے گی، سندھ حکومت کراچی کے عوام کی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر ان کی زندگی میں تبدیلیاں لانے کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز عمر کالونی روڈ سے کورنگی کریک روڈ اور ابراہیم ولیج کو ملانے والی سڑک اور ابراہیم حیدری فٹ بال گرائونڈ اور مجاہد بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم کی از سر نو تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ڈی کینپ نذیر میمن، رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد اور دیگر بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری کا فلسفہ ہے کہ پیپلز پارٹی خدمت میں سب سے آگے سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ کراچی کے ہر علاقے میں سڑکوں، گلیوں، پارکوں، کو تعمیر کیا جائے، 9000 روڈ سے کورنگی کریک روڈ تک تین کلومیٹر طویل عمر کالونی روڈ اور ابراہیم حیدری کے علاقے سے رابطہ جوڑنے والے 5.45 کلومیٹر کے 13 لنک روڈ اور اسٹریٹس پر بس اسٹاپ ، فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس، ڈسٹ بنس، اربن فرنیچر، سائن ایج اور شجرکاری کے انتظامات بھی کئے جائیں گے، 2.6 ایکڑ رقبے پر حیدری فٹ بال گرائونڈ میں جاگنگ ٹریک اور اضافی فیملی پارک بنایا جارہا ہے ،اس کے علاوہ موجودہ اسٹیڈیم اور داخلی راستوں کو بہتر بنایا جارہا ہے، بائیک پارکنگ کی جگہ فراہم کرنے کے علاوہ کمیونٹی ہال بھی تعمیر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینا ہے، شہر کے ہر حصے میں بلا امتیاز و تفریق کام کررہے ہیں ،کراچی کی سڑکیں جو ایک عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں انہیں تعمیر کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولیات حاصل ہوں، ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں