میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی اصلاحات،نئی مردم شماری کے بغیر عام انتخابات بے معنی ہوں گے، امین الحق

انتخابی اصلاحات،نئی مردم شماری کے بغیر عام انتخابات بے معنی ہوں گے، امین الحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات, نئی مردم شماری اور اس کے مطابق حلقہ بندیوں کے بغیر عام انتخابات بے معنی ہوں گے۔ جمہوریت کے تسلسل کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی مدت پوری ہونا چاہئے۔ انھوں نے یہ بات ہفتے کو ادارہ امراض قلب کراچی میں ڈاکٹرز فورمز کے تحت منعقدہ افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرسکتی تھی اگر عمران خان اپنی جگہ کسی اور کو نامزد کردیتے لیکن انھوں نے اپنی پارٹی میں کسی بھی رہنما کو اس قابل نہیں سمجھا۔ سید امین الحق نے کہا کہ عمران خان نے عام آدمی کی فلاح اور تعمیر و ترقی پر سنجیدہ کوششیں نہیں کیں, مہنگائی, بے روزگار, عوام کے بنیادی مسائل ہر روز بڑھتے چلے گئے. میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں,اور اگلے انتخابات کیلئے اپنا ہوم ورک کریں, انھوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہوتو عوام کے سامنے سب سیاسی جماعتیں اپنا کردار رکھنے کے قابل ہوں گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق اگر عمران خان نے اپنے دور حکومت میں اپنے پارلیمینٹیرین اور اتحادی جماعتوں کو بغور سنا ہوتا تو انھیں یہ وقت دیکھنے کو نہیں ملتا, بہتر ہے اب احتجاجی سیاست کے بجائے یہ سوچیں کہ وہ کون سی غلطیاں تھیں جس نے پوری کایا ہی پلٹ دی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم رنگ و نسل اور لسانی تعصب سے بالاتر ہو کر خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ یقین ہے جلد ہی شہری سندھ کے مسائل کے حل کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے. ایم کیو ایم نے صرف اپنے کارکنان اور سندھ کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اتحاد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم رنگ و نسل اور لسانی تعصب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام نے ہمیں ووٹ دیکر منٹخب کیا ہے اور ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی پوری کوشش کریں،جلد ہی شہری سندھ کے مسائل کے حل کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے اور ملک و شہر آپکو ترقی کرتا ہوا نظر آئیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں