میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا بال بال کرپشن میں جکڑا ہوا ہے ، میئر کراچی وسیم اختر

سندھ حکومت کا بال بال کرپشن میں جکڑا ہوا ہے ، میئر کراچی وسیم اختر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا بال بال کرپشن میں جکڑا ہوا ہے ۔ حساب مانگنے والوں کو بتانا چاہتاہوں کہ انتالیس ارب روپے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں خرچ ہوئے ۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے کرتوتوں سے ناواقف ہیں۔ ماضی میں بھی سندھ حکومت اردو اسپیکنگ کو متحدہ کے خلاف بیانات کیلئے استعمال کرتی رہی۔انہوں نے کہا کہ 39 ارب کا حساب مانگنے والے لاڑکانہ کے نام پر 90 ارب کا حساب دیں۔ دس سال میں کراچی میں دو ہزار ارب کہاں لگائے بتایا جائے ؟مئیر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ یہ بات روز سپریم کورٹ کہتا ہے ۔ 39 ارب روپے کے ایم سی ملازمین کی تنخواں اور پنشن پر خرچ کیے ۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب نئے ہیں۔ سندھ حکومت کے کرتوتوں سے ناواقف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں