میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہراہ قائدین لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ نعروں سے گونج اٹھی

شاہراہ قائدین لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ نعروں سے گونج اٹھی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ وا توار کی درمیانی اور رمضان المبارک کی 20ویں شب شاہراہ قائدین پر ایک عظیم الشان اور تاریخ ساز ’’شب یکجہتی غزہ ‘‘ منعقد کی گئی جس میں کراچی کے لاکھوں مردو خواتین ، نوجوانوں ،بچوں ، بزرگوں ،مختلف طبقات اور شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے اہل غزہ و مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اورشب یکجہتی غزہ میں واضح و دوٹو ک اعلان کیا گیا کہ کسی بھی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں ، گریٹر اسرائیل کے منصوبے و امریکی غلامی اور خطے میں بھارت کی بالادستی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، پاکستان کے فارم 47والے حکمرانوں نے اگر ایسا کیا تو ان کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔ شب یکجہتی غزہ سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، حماس کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے بھی خطاب کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے لبیک یا اقصیٰ ، لبیک یا غزہ ، تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو اور القدس لنا کے پر جوش نعروں کی گونج میں خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی خواتین اور بچوں کے علاج معالجے کے لیے راستے کھولے جائیں ، یہاں آنے کی اجازت دی جائے اور اس سلسلے میں مصر سے بھی رابطہ کیا جائے ، الخدمت علاج کے حوالے سے بھرپور تعاون کرے گی ،انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہماری حکومت آگے بڑھے ،امریکی غلامی سے نکلے اور عالم اسلام کے حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کا اجلاس بلائے جس میں فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک روڈ میپ اور بھرپور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے ، غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جائے اور تاوان وصول کرنے کا مطالبہ کیا جائے ، عالم اسلام کے حکمران اگر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں گے تو اسرائیل ہر صورت میں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائے گا ، اسرائیل کو وحشیانہ بمباری کی یہ طاقت امریکہ ، برطانیہ و دیگر مغربی ممالک کی سرپرستی کے ساتھ ساتھ ہمارے حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی نے بھی فراہم کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں