میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کا بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ ،2سکیورٹی اہلکار شہید، 4زخمی

دہشت گردوں کا بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ ،2سکیورٹی اہلکار شہید، 4زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان کے اہم شہر گوادر میں دہشت گردوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور 4زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ آج کی صبح 9 بجے پیش آیا جب بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار چوکیوں کی جانب گاڑی میں رواں دواں تھے کہ دہشت گردوں نے فائر کھول دیا جس کے سبب 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ شہید ہونیوالوں میں سپاہی ظہور اور الطاف شامل ہیں جبکہ سپاہی ساجد حسین، تجمل حسین، گل حیدر اور ابرار احمد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں