میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں 58افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں, اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں ۔یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے ۔اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریںاپوزیشن لیڈر سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں۔اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دیہم خوش آمدید کہیں گے ۔یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے نہ کہ تنقید کرنیکا:معاون خصوصی نے کہا کہ آٹے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہکابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا وبا پر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔پاکستان میں 1865 کورونا وبا کے کیسز رجسٹرہوئے ۔آج کے دن تک 25 افراد کی کورونا سے اموات ہو چکی ہے ۔58افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں. کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا سندھ میں لاک ڈا=ن کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے .وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ صوبائی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حسن سلوک کی ہدایت کی گئی ہے ۔کابینہ نے باقاعدہ طور پر سکو ک بانڈز کی منظوری دی: ہے سکوک بانڈز اسلامک بینکنگ کوفروغ دینے کیلئے بہت اہم ہے :معاون خصوصی نے کہا کہ سکوک بانڈز 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیے جارہے ہیں۔ سکوک بانڈز کے اجرا ء سے لکویڈیٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو کیش ٹرانسفر کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شفاف طریقے سے 12 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کے بارے بریف کیا۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ۔15بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری دی گئی۔ بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے ریلوے ،ایف بی آر ، پی آئی اے میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے اداروں میں ای گورننس کے فروغ کی ہدایت کی ہے ۔اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں ۔یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے ۔اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریںاپوزیشن لیڈر سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں۔اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دیہم خوش آمدید کہیں گے ۔یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے نہ کہ تنقید کرنیکا:معاون خصوصی نے کہا کہ آٹے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں