میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا گرفتار بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا گرفتار بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جمعہ کو (آج) رہا کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ بھارت گزشتہ رات میزائل حملہ کرنا چاہتا تھا ۔ صورتحال پرقابو پایا گیا۔ بھارتی وزیراعظم سے بات کرنے کی کوشش کررہا ہوں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتاہوں جب خطرات کا سامنا ہے ساری قوم متحد ہے ۔ 26 جولائی کو بھی میں نے وزیراعظم بننے سے پہلے کہاتھا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گاہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے نریندر مودی سے بات کرنے کی کوشش کی ہے ترکی قیادت سے مشاورت کررہے ہیں مگر بات چیت اور رابطوں کی کوشش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے غلط نہ سمجھے ،پاکستان کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے ، یہ قوم اٹھ کھڑی ہوئی تو غیرت مند قوم آزادی کے لیے لڑ ے گی۔ بھارتی وزیر اعظم کو پیغام دینا چاہتاہوں امن چاہتے ہیں پاکستان کی فوج کھڑی ہے رات کو بھارتی میزائل حملے کا خطرہ تھا صورتحال کو قابو میں کیا گیا بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان رد عمل کے لیے مجبور ہو گا عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،اس سے زیادہ صورتحال آگے نہ بڑھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں