میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین ایف بی آر بیمار، طویل رخصت پر جانے کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر بیمار، طویل رخصت پر جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین فیڈرل بورڈ شبرزیدی نے طبی بنیادوں پر طویل رخصت پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے شبرزیدی کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ 3 فروری سے رخصت پر جائیں گے ۔ اس سے قبل بھی چیئرمین ایف بی آر 6سے 19جنوری 2020 کے دوران خراب صحت کے سبب رخصت پر تھے ۔شبر زیدی 21 جنوری کو ہی چھٹیوں سے واپس آئے ہیں اور ان کی جگہ 22ویں گریڈ کا افسر قائمقام چیئرمین کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور انہوں متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق شبرزیدی ایک ہفتے سے دفتر نہیں آرہے اور نہ 21 جنوری کے بعد کسی معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی ہے ۔ میڈیا رپورٹسکے مطابق چیئرمین کی عدم دلچسپی کے سبب ادارے میں غیریقینی پائی جارہی ہے کہ وہ کام جاری رکھیں گے یا نہیں۔خیال رہے کہ ایف بی آر مالی سال2019-20 کی پہلی ششماہی میں محصولات جمع کرنے کا ہدف حاصل نہیں کرسکا۔ ایف بی آر نے صرف287 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ ہدف 2.367 کھرب رکھا گیا تھا۔باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیربرائے مالیات ڈاکٹرحفیظ چیئرمین ایف بی آر کو کہہ چکے ہیں ناقص کارکردگی والے افسران کو گھر بھیجا جائے تاہم کسی کو کام سے روکا نہیں گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں