میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وفاقی وزیر بابر غوری امریکا چلے گئے

سابق وفاقی وزیر بابر غوری امریکا چلے گئے

جرات ڈیسک
اتوار, ۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری واپس امریکا چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق بابرغوری کوحفاظتی ضمانت کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا، بابرغوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں۔ بابر غوری کے خلاف کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ بابر غوری 31 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے، ایف آئی اے حکام کے مطابق بابرغوری کو حفاظتی ضمانت ملنے کے باعث انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری 2015 سے بیرون ملک تھے اور وہ 7 سال بیرون ملک مقیم رہے، بابر غوری 2015 کے بعد 4 جولائی 2022 کو وطن واپس لوٹے تھے اور اس موقع پر انہیں پولیس نے کراچی ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔ بابرغوری کو اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ ضمانت ملنے پر واپس امریکا روانہ ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں