بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مردم شماری اور آبادیات پر مرکوز ایک آزاد ادارے کے ریویو کے تخمینوں کے تحت بھارت چین کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ ادارے کے تخمینے کے مطابق 2022 کے اختتام پر بھارت کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رہی جو کہ چین کی آبادی سے 50 لاکھ زیادہ ہے۔ دوسری جانب چین نے 2022 کے اختتام پر اپنی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار بتائی ہے۔ اس حوالے سے ایک اور پلیٹ فارم نے بھارت کی آبادی کا تخمینہ ایک ارب 42 کروڑ بتایا ہے۔