میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دن میں ایک وقت کا کھانا چھوڑنے سے جسم پر تباہ کن اثرات پڑنے کا خطرہ ہے، امریکی تحقیق

دن میں ایک وقت کا کھانا چھوڑنے سے جسم پر تباہ کن اثرات پڑنے کا خطرہ ہے، امریکی تحقیق

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک نئی امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اگر آپ دن بھر میں کسی وقت کا کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو اس عادت کے نتائج تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Tennessee یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 40 سال سے زائد عمر کے 24 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن میں کسی بھی وقت کا کھانے چھوڑنے کی عادت کے نتیجے میں موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دوپہر یا رات کا کھانا چھوڑ نے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ  نتائج سے انکشاف ہوتا ہے کہ دن میں کم از کم 3 بار خوراک کو جزو بدن بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے غذائی عادات اور اموات کے درمیان تعلق کا عندیہ ملتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں