کراچی انتخابات کا بڑا اپ سیٹ، پی ٹی آئی صدر خرم شیر زمان یو سی کی سیٹ بھی نہ جیت پائے
جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے ہیں۔ خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن یوسی 11 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، نجمی عالم نے اس نشست پر دو ہزار 696 ووٹ حاصل کیے۔خرم شیر زمان اس علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا، رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ یوسی چیئرمین کی نشست پر لڑ رہے تھے، اب چوبیس نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 17 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے 6 اور جے یو آئی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔