حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن گرفتار
شیئر کریں
حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔ سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر کی مقامی عدالت سے پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر میں مقامی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا ہدیت الرحمان کے ہمراہ مزید تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں نقض امن اور بلوے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال کے آغاز پر 3 جنوری کو سٹی تھانہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سمیت دگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ کروا کر لوگوں کو زخمی کیا۔