انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے سے تجاوز کر گیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40935 پر آ گیا۔