میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل سیز نہ کھلنے  کے باوجود دسمبر میں درآمدات پانچ ارب ڈالر سے زائد رہی

ایل سیز نہ کھلنے کے باوجود دسمبر میں درآمدات پانچ ارب ڈالر سے زائد رہی

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایل سیز نہ کھلنے کی شکایات کے باوجود دسمبر میں درآمدات پانچ ارب ڈالر سے زائد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران ملکی درآمدات پانچ ارب سولہ کروڑ ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کی نسبت دسمبر میں برآمدات چار فیصد کمی سے دو ارب تیس کر رہی، رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی تجارتی خسارہ بتیس فیصد کمی سے سترہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ ساڑھے پچیس ارب ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں برآمدات چھ فیصد کمی سے چودہ ارب پچیس کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات پندرہ ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلی ششماہی میں درآمدات بائیس فیصد کمی سے اکتیس ارب اڑتیس کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمدی بل چالیس ارب ڈالرز سے زائد رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں