میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قیام پاکستان سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی رپورٹ طلب

قیام پاکستان سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی رپورٹ طلب

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے کی ابوذر سلمان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنرنے1947 سے اب تک کے صدور او روزرائے اعظم کو ملے تحائف کی تفصیلات مانگیں، کابینہ ڈویژن نے کلاسیفائیڈ کہہ کر معلومات فراہمی سے انکار کر دیا اور پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 29 جون کو آرڈر دیا مگر 5 ماہ گزرنے کے باوجود عمل نہیں ہوا۔ جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ باقی پبلک سرونٹس کو بھی اس میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ خود کو صدر اور وزیراعظم کی حد تک محدود کیوں کر رہے ہیں؟ اس سے آپ کے عزائم کا پتا چل رہا ہے، جو بھی پٹیشن آتی ہے وہ وزیر اعظم سے متعلق آتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال سے 1990 سے پہلے کا تو ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ہوگا، ایسی معلومات تو ویب سائٹ پر ہونی چاہئیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیا اور ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں