میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کے خلاف بیان،پیپلزپارٹی کا بلاول سے اظہاریکجہتی ،آج ریلیاں نکالنے کااعلان

مودی کے خلاف بیان،پیپلزپارٹی کا بلاول سے اظہاریکجہتی ،آج ریلیاں نکالنے کااعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے آج(اتوار)پورے پاکستان میں ضلعی سطح پرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید اور اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ یہ پاکستان کا مدع ہے، تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر ریلیوں میں بھرپور شرکت کی جائے۔ یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ہفتہ کوسندھ آرکائیوز میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شازیہ عطا مری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر موسمیاتی انصاف کے حوالے سے موثر انداز میں رکھا، اور ان کی انتھک محنت سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ یہ کامیابی پاکستان کی کامیابی نہیں پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کی کامیابی ہے ۔ جس کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ اس وقت بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ رکھ رہے ہیں ، اس دوران بھارت کے ایکسٹرنل افیئرز منسٹر نے فضول بیان دیا جس کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حقارت بھرے پروپئگنڈہ کاجواب دیاہے ، ہم جواب دینا جانتے ہیں پاکستان تھپڑ کاجواب دوسرے گال سے نہیں بلکہ جوابی تھپڑ سے دیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے پڑوسیوں سے اچھے روابط کی بات کی ہے جس پر پاکستان کے اندر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں مل کر یورپی یونین کی طرز پر کام کرنے کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیربھٹو نے اپنی حکومتوں میں امن دوستی بھائی چارگی پر بات کی۔ لیکن بھارت میں اس وقت جو حکومت ہے وہ صرف نفرت کی بات کی جاتی ہے۔ مودی سرکار ہندووتا کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، جوکہ ہندوستان کی نمائندہ جماعت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پڑھتے تھے کہ بھارت سیکیولر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ۔ لیکن مودی سرکار نے ہندوستان میں مسلمانوں ، ہندں کی ذیلی ذاتوں اور دلتوں کو نشانہ پر رکھا ہوا ہے ۔ شازیہ عطا مری نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک ہے وہ مسئلہ کشمیر پر بھی ایک ہےآج بھی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو برا بھلا کہہ کر پاکستان کو دہشت گرد کہہ کر نکل جائیں گے۔ ایسا نہیں ہوگا۔ تھپڑ مارو گے تو تھپڑ پڑے گا۔ مزید کہا کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا نیوکلئیر ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی نے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں