میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈکپ، نامناسب لباس پر سابق مِس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

فیفا ورلڈکپ، نامناسب لباس پر سابق مِس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران سابق مِس کروشیا کو سکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے تاہم میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔ کروشیا کو گزشتہ روز پہلے کواٹر فائنل میں برازیل کا چیلنج درپیش تھا، جس میں برازیلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنلٹی ککس پر کروشیا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جہاں انکا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ نامناسب لباس کا دفاع کرتے ہوئے سابق مِس کروشیا سکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل قطر نے شائقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، جس پر یورپی ممالک کی جانب سے قطری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں