کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ بدھ کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کمسن بچی کے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔عدالت نے ملزم امجد علی عرف ذکریا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے سکھن پولیس اسٹیشن کی حدود میں 5 سال قبل بچی کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم امجد کو رواں ماہ زیادتی کے ایک اور مقدمے میں بھی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔