میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتی رفیع عثمانی دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں سپردِ خاک

مفتی رفیع عثمانی دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں سپردِ خاک

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

د ارالعلوم کراچی کورنگی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ دارالعلوم کراچی کورنگی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اتوار کو ساڑھے نو بجے مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔ نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال، انیس قائم خانی، مولانا اورنگزیب فاروقی ، علمائے کرام اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مفتی رفیع عثمانی کودارالعلوم کراچی کورنگی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کے دوران دارالعلوم کراچی کے صدر دروازے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کی جانب سے جامعہ دارالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں